ترکیہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، حادثے میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 6 فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر باحفاظت زمین پر اتر گیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کو پیش آیا۔ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق 5 فوجی اہلکاروں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ چھٹا اہلکار زخمی حالت میں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ترکیہ کے جنوب مغربی صوبے اسپارتا کے گورنر نے بتایا ہے کہ یہ افسوس ناک حادثہ علاقے میں تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
دنیا
ترکیہ ، 2 فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے ، 6 اہلکار ہلاک
- by Daily Pakistan
- دسمبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 30 Views
- 2 دن ago