ترکیہ کی جانب سے شام کی کرد فورسز کو فوجی آپریشن کی دھمکی دی گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے شامی جنگجوں کو واضح پیغام دیا ہے، کرد فورسز نے ہماری شرائط نہ مانیں تو فوجی آپریشن کریں گے۔ ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ، ایران اور عراق سے آئے جنگجوں کو فوری طور پر شام چھوڑنا ہو گا، باقی جنگجو ہتھیار پھینک دیں اور نئے نظام میں شامل ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ شامی قیادت سے توقع ہے وہ وائی پی جی سے متعلق مسائل پر غور کرے گی، دمشق اور وائی پی جی کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ہاکان فیدان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں شامی قیادت کو اقدامات کے لیے تھوڑا وقت دینے کی ضرورت ہے، توقع ہے شامی قیادت داعش جہادیوں سے بھرے جیلوں اور حراستی کیمپوں کا انتظام سنبھالے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شامی قیادت ناکام رہی تو ترکیہ اپنی فوج کے ذریعے ان کیمپوں کا انتظام سنھبال لے گا۔دوسری جانب شامی لیڈر احمد الشرع نے کہا ہے کہ کرد فورسز کو شام کی قومی فوج میں ضم کرنا چاہیے۔
دنیا
ترکیہ کی شام کی کرد فورسز کو فوجی آپریشن کی دھمکی
- by Daily Pakistan
- جنوری 8, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 292 Views
- 1 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
