سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے خواجہ حارث سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کی۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت کا مختصر فیصلہ جاری کیا۔سیشن کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے ساڑھے 11 بجے سماعت مقرر کرنے کا کہا ہے۔شیر افضل مروت نےساڑھے 11 بجے کہا کہ خواجہ حارث عدالت پیش ہوں گے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل اور وکیل گوہر علی خان کچھ دیر بعد عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ خواجہ حارث لاہور میں ذاتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں۔
خاص خبریں
توشہ خانہ کیس، چیئرمین PTI آج ذاتی حیثیت میں طلب
- by Daily Pakistan
- جولائی 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 323 Views
- 1 سال ago