اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جوکہ دوپہر 3 بجکر 15 منٹ پر سنایا جائے گا۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کیا۔ عمران خان نے آج سیشن کورٹ پیش نا ہونے کا فیصلہ کیا جس کے متعلق وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا۔خواجہ حارث نے فوجداری کارروائی قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا جبکہ عمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔دلائل کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے اور ایسا نہیں کہ عمران خان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتے بلکہ عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔ ہم نے اسلام اباد اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان پر حملہ ہوا جس میں عمران خان زخمی ہوئے تھے، عدالت نے آج قانونی صورتحال دیکھنی ہے۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دو درخواستیں دائر کر دیں۔ خواجہ حارث نے الیکشن کمیشن کے کمپلیننٹ خارج کرنے کی استدعا کی اور عمران خان کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دی۔خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔وکیل عمران خان خواجہ حارث نے الیکشن کمیشن کی شکایت پر اہم قانونی سوالات بھی اٹھا دیے۔ انہوں نے دلائل میں کہا کہ عمران خان کے خلاف شکایت بھیجتے ہوئے قانون کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، الیکشن کمیشن کس صورت میں شکایت بھیج سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن اگر شکایت بھیجنا چاہتا ہے تو طریقہ کار کیا ہوگا؟ شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ہے ہی نہیں اور شکایت بھیجنے کی مجاز اتھارٹی نے شکایت بھیجی ہی نہیں۔
خاص خبریں
توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- by Daily Pakistan
- مارچ 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 737 Views
- 2 سال ago