اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی۔نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی تھی۔سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکلاء نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔
پاکستان
توشہ خانہ کیس: نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت شروع
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 381 Views
- 2 سال ago