پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کی اہلیہ اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کی اہلیہ اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت نثار احمد درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کرے گا۔الیکشن کمیشن نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے