ریاض:سعودی عرب نے کہا ہے کہ جبل نور،غار ثور ا ور غار حرا کو جلد زائرین کے لئے کھول دیاجائے گا۔ہیریٹیج اتھارٹی کے مشیر اورسعودی ضیوف الرحمن پروگرام کی خدمت کے اقدامات کے جنرل نگران عبدالرحمن بن جصاص نے کہاکہ غارثور،جبل النور اور غار حرا کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کے بعد جلد زائرین کے لئے کھول دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ دیگر تاریخی مقامات کے لئے بھی ڈیزائن طلب کرلئے گئے ہیں ان مقامات کو بھی زائرین کے لئے تیار کیاجائے گا۔
دنیا
جبل نور،غار ثور اور غار حرا کو جلد زائرین کیلئے کھول دیاجائے گا
- by Daily Pakistan
- جنوری 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 730 Views
- 3 سال ago