پاکستان

جسٹس فائز مسلسل 6 ہفتوں سے سپریم کورٹ کے کسی بینچ کا حصہ نہیں

سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ؛ جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل 6 ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں اور وہ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔عدالت عظمیٰ نے 22 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔عدالت عظمیٰ کے آئندہ ہفتے کے روسٹر کے مطابق چوتھا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جب کہ پانچویں بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہوں گے۔ بینچ نمبر 6 میں یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہوں گے اور ساتواں بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا ۔روسٹر کے مطابق دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل چھ ہفتوں سے سپریم کورٹ کے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri