وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا، جعفر ٹرین میں 440 مسافر سوار تھے، ہم بڑے سانحے سے بچ گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سے پہلے 4 ایف سی جوان شہید ہوئے، دہشتگردوں کو پوری مہارت کے ساتھ جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپریشن کے دوران 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشتگردوں نے انسانی جانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، مسافروں کو بازیاب کروا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں بعض سیاسی عناصر نے اس واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا، تحریک انصاف کو بھی شرمسار ہونا چاہیے کہ جھوٹا بیانیہ چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جعفر ٹرین کے واقعے پر بہت پروپیگنڈہ کیا، بھارتی میڈیا، بی ایل اے نے اس واقعے پر ایک زبان بولی ہے، آپریشن کے دوران ایک شہادت کا بھی نہ ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، جن لوگوں نے اس واقعے پر سیاست کی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان
جعفر ایکسپریس میں 440 مسافر سوار تھے، ہم بڑے سانحے سے بچ گئے، عطا تارڑ
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 29 Views
- 5 گھنٹے ago