امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق کی کال پر ملک بھر کی طر ح نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی ، امیر جماعت اسلامی مر ی غلام احمد عباسی ، رضا احمد شاہ ، محمد کاشف چوہدری ، جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے صدر رسل خان ، صدر پنجاب شمالی اویس اسلم مرزا، مولانا امیر عثمان نے احتجاجی مظاہرے کے شر کاءسے خطاب کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی شمالی پنجاب کی نائب ناظمہ نزہت بھٹی ، رخسانہ غضنفر، ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق ، سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید سمیت بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شر کت کی ، مظاہرین نے سندھ حکومت ، پیپلز پارٹی ،اور الیکشن کمیشن کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا کراچی میں عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت ہو گی، کراچی کل بھی جماعت اسلامی کا تھا، آج بھی جماعت اسلامی کا ہے۔ انتخابی نتائج میں تاخیر جماعت کا راستہ روکنے کے ہتھکنڈے ہیں۔ کراچی میں جماعت اسلامی کا ہی میئر منتخب ہو گا، فتح ملک بھر کے عوام کے لےے روشنی کی امید ہے تاحال موصول ہونے والے بلدیاتی نتائج پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیںاور کراچی کے قائدین اورکارکنوں کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، میاں محمد اسلم نے کہا حکمرانوں اور فیصلہ سازوں پر واضح کرنا چاہتے ہیںکراچی میں عوامی فیصلہ پر ڈاکہ مت ڈالیں، کراچی اپنے اصل کی طرف لوٹ رہا ہے، عوام کو مہنگائی، غربت اور جہالت کے تحفے دینے والوں کا آئندہ الیکشن میں مکمل صفایا ہوجائے گا۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے انتخابی نتائج میں تاخیر اور دھاندلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہاجماعت اسلامی کراچی کی اکثریتی پارٹی بن کر اُبھری ہے مگرجماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کے لیے آر اوز کے دفاتر میں نتائج تبدیل کیے گئے ہیں ہم حکمرانوں کو خبردار کر تے ہیںکہ اگر جماعت اسلامی کا کراچی میں راستہ روکا گیا تو صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بھرپور احتجاج ہوگا،اہلیان کراچی نے حافط نعیم الرحمن کو مینڈیٹ دیا ہے ، کراچی کل بھی ہمارا تھا کراچی آج بھی جماعت اسلامی کا ہے ، انھوں نے کہاریٹرننگ آفیسر اور پولنگ ایجنٹ کیا ان پڑھ تھا جو چند ہزار ووٹوں کو گن کر رزلٹ تیار نہ کر سکا ، ہم سند ھ حکو مت کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے سے گریز کر ے ، ہماری شرافت فائدہ نہ اُٹھایا جا ئے عوام کا حق ینے کے لیے جو فرد جس زبان میں سمجھتا ہے ، اسی زبان میں جو اب دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں ،اگر جماعت اسلامی کی قیادت حکم دے گی تو الیکشن کمیشن کا گھیراﺅ بھی کر یں گے ،
پاکستان
خاص خبریں
جماعت اسلامی کا کراچی کے بلد یاتی انتخابات میں دھندلی کے خلاف نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 783 Views
- 2 سال ago