خاص خبریں

جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، وزیرعظم شہباز شریف

جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، وزیرعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کو مضبوط اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔جمہوریت کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا آئینی اقدار، جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کا نفاذ ہمارے قومی طرز عمل کا عکاس ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ایک منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے