راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 7اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2شدید زخمی ہیں، بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا، انہوں نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس پشاور حملے میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈئیر برکی شہید کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا، انہوں نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمینٹ میں کمیشن حاصل کیا، بر یگیڈئیر برکی کے سوگواران میں زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا عظیم بیٹا شہید ہوگیا، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی دفاعی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ اور پختہ عزم کا اظہار کرتی ہیں۔
پاکستان
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- by Daily Pakistan
- مارچ 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 268 Views
- 2 سال ago