راولپنڈی:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جوروٹ نے لیچ کے سر سے گیند چمکا دی،بالنگ کے دوران کپڑوں سے مسل کر بال چمکانے کے بجائے انگلش کرکٹ جوروٹ نے بال چمکانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس کو دیکھ کر کمنٹیٹر بھی ہنسی پر قابو نہ کرسکے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بال کو تھوک لگانے پر پابندی کے بعد پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جوروٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی،روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گند لگائی اور بال چمکا کر آگے بڑھ گئے یہ منظر دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بھی ہنس پڑے جبکہ لیچ حیرت میں پڑ گئے۔پاکستان کرکٹ کی جانب سے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا جس پر شائقین کرکٹ اور ٹویٹر صارفین بھی بھرپور تبصرے کررہے ہیں۔
کھیل
جوروٹ نے میچ کے دوران گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا،ویڈیو وائرل
- by Daily Pakistan
- دسمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 737 Views
- 2 سال ago