خاص خبریں

جیلوں میں گرفتار رہنماؤں کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ہورہا ہے،عمران خان

راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے کارکنان ایک ماہ کیلئے جیل منتقل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ پشاور میں بھی لوگ بڑی تعداد میں جیل بھرو تحریک کے لیے نکلے، جیل بھرو تحریک احتجاج کرنے کا پر امن طریقہ ہے، حکومت جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، کسی کو لیہ تو کسی کو ڈیرہ غازی خان جیل منتقل کردیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل بھیجا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت یہ سب کر کے لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے تو وہ اس غم سے باہر نکلے کیونکہ پاکستان کے موجودہ حالات پر قوم سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیار ہے، اگر تحریک انصاف نہ ہو تو ملک کا سری لنکا جیسا حال ہوجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کہتا ہے عام آدمی کی عزت پامال نہیں کر سکتے،یہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو اٹھا کر لے گئے اور بوڑھے کارکنان کے کپڑے اتارے گئے، جو سلوک کیا گیا اُن کے سامنے ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کا واحد کام الیکشن کا انعقاد ہے مگر پنجاب کی نگراں حکومت انتخابات کے علاوہ باقی سارے کام کررہی ہے، ملکی تاریخ میں کبھی ایسی جانبدار نگراں حکومت نہیں آئی۔ جس نے آتے ہی مجھ پر حملہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو تبدیل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri