انٹرٹینمنٹ پاکستان

جی ہاں! میں نے دوسری شادی کرلی ، ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ

جی ہاں! میں نے دوسری شادی کرلی ، ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ اور ٹک ٹاک دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے ساتھ چند ماہ قبل نکاح کرلیا ہے۔اس شخص نے کہا کہ وہ یہ بات اس لیے بے نقاب کررہے ہیں اور دوستوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ بھی نہ ڈریں۔ اس کے بعد دانیہ شاہ نے مخاطب ہو کر تصدیق کی کہ یہ بات بالکل درست ہے۔41 سکینڈ پر مشتمل ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ شادی کے وقت ان کی زندگی میں بہت سے مسائل چل رہے تھے جس کی وجہ سے شادی خفیہ رکھی۔دانیہ نے کہا کہ انہیں ایک ایسے شخص کی تلاش تھی جو ان کی مدد کرسکے اور دیکھ بھال کرسکے، حکیم شہزاد نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور خوش اخلاق ہیں۔دانیہ نے مداحوں سے بھی ان کی شادی شدہ زندگی کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے