پاکستان

حکمراں عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جارہے ہیں ، بیرسٹر سیف

حکمراں عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جارہے ہیں ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جارہے ہیں۔پشاور سے جاری ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ظلم و بربریت کے خلاف موثر رکاوٹ بن سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے حکمران ملک کو ہر قسم کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔بیرسٹرسیف کا مزید کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں ہر قسم کا دبا استعمال کیا جا رہا ہے، وکلا برادری سے اپیل ہے کہ وہ عدلیہ کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت کا دعوی کرنے والی پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مل کر بھٹو کے نظریے کے خلاف جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے