وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 معاشی استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی، نیا ٹیرف فریم ورک سرمایہ کاری، برآمدات اور روز گار میں اضافے کا باعث بنے گا۔وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے درآمدی محصولات میں بہتری اور ملکی مصنوعات میں مسابقت بڑھے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں پری بجٹ سیشن اہمیت رکھتے ہیں، بجٹ تیاری کے لیے متعلقہ شعبوں سے مشاورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔جام کمال نے مزید کہا ہے کہ صنعتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔وفاقی وزیرِ تجارت نے یہ بھی کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ میں صنعتوں کا کردار بہت اہم ہے۔
پاکستان
حکومتی اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، جام کمال
- by Daily Pakistan
- فروری 17, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 31 Views
- 5 دن ago