پاکستان

حکومت مدت پوری کرگئی تو پاکستان میں تبدیلی نظر آئیگی ، مریم نواز

حکومت مدت پوری کرگئی تو پاکستان میں تبدیلی نظر آئیگی ، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی تو پاکستان اور پنجاب مختلف نظر آئیں گے۔پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جب بھی نواز شریف کی حکومت آتی ہے اسے سازش کے ذریعے ختم کر دیا جاتا ہے، اب نواز شریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، اسے رکنا نہیں چاہیے۔ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے سپاہی ہیں، نواز شریف کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 دیہی مراکز صحت ہیں۔ مجھے آئے ہوئے 2 ماہ ہو چکے ہیں۔ 2 ماہ میں عوام سے وعدے کر رہے ہیں کہ یہ کام کر دیں گے۔ ایک ہسپتال بنا دیا ہے، ہم نے کنٹینرز کے اوپر پورا ہسپتال بنا دیا ہے، ہسپتال آپ کے گاں آکر آپ کا علاج کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے