پاکستان

حکومت نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی

عام تاثر ہے کہ نگران حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی مفاد میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کا مطالبہ موخر کرے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو موخر کیا جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کیلئے 14ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی۔الیکشن کمیشن نے درخواست دی تھی کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے