پاکستان خاص خبریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی

راستوں کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم منصوبوں کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 06 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

10 روپے کمی کے بعد اب پیٹرول کی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13.06 روپے کی کمی کے بعد اب 249.69 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی سے 141 روپے 93 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 15 پیسے کمی سے 158 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے