پاکستان

خاتون اول کی پولیو سے پاک مستقبل کیلئے اساتذہ، علما سے کردار ادا کرنے کی اپیل

خاتون اول کی پولیو سے پاک مستقبل کیلئے اساتذہ، علما سے کردار ادا کرنے کی اپیل

خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، اساتذہ، علما، معززین اور میڈیا سے انسدادِ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پولیو سے بچا کی قومی مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی، اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو ایک موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ کوئی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہ جائے۔
یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے