فیصل آبا دمیں خدیجہ تشدد کیس میں مرکزی ملزم شیخ دانش کی بیٹی انا شیخ کو عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت میں تو سیع دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خدیجہ تشدد کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کی بیٹی انا شیخ کی طرف سے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی ہفتے کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف علی خان نے سماعت کی۔
انا شیخ کو بھی میڈیکل کی طالبہ خدیجہ غفور پر تشدد کے کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں انا کے والد ، والدہ اور ملازمین نے خدیجہ غفور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔ خدیجہ اور انا کلاس فیلوز تھیں اور خدیجہ پرمبینہ طور پر انا کے والد شیخ دانش کے ساتھ شادی کا خواہش کا الزام لگایا گیا ہے ۔ انا شیخ کی طرف سے لطیف کھوسہ اور جسٹس گلزار عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ خدیجہ کے وکیل آفتاب احمد باجوہ ہیں۔
یا د رہے کہ انا علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ کم عمر ہیں اور انہیں پولیس کی جا نب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔انا علی نے درخواست میں کہا تھا کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود نا تھی مگر مقدمے میں نامزد کیا گیا انا علی کا کہنا تھا کہ بیرونی پریشر پر پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، تسلیم شدہ اصول ہے جرم ثابت ہونے تک کوئی بھی ملزم معصوم ہی تصور ہو تا ہے ۔