پاکستان

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانیوالا اٹک پل بند

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانیوالا اٹک پل بند

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا اٹک پل بند کردیا گیا۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے رابطہ پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔اٹک خورد کے مقام پر روڈ بلاک کرنے کے لئے کنٹینر دوبارہ لگا دیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے رابطہ پل پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔اس سے قبل اٹک پل کو بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کیلیے کھول دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلیو ایریا کو شرپسندوں اور انتشار پسندوں سے خالی کروالیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے