پاکستان جرائم

درجن بھر دہشتگردوں کا میانوالی چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 حملہ آور ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

درجن بھر دہشتگردوں کا میانوالی چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 حملہ آور ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید ہوگئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق 10 سے 12 دہشت گردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تو چھت پر تعینات جوان کی فائرنگ سے دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں نے دو اطراف سے حملہ کیاتھا جن کی فائرنگ سے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ہے ۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے سے متعلق ہمارے پاس اطلاعات تھیں ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے