سرکار دوعالم حضرت محمد کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہاہے۔درود وسلام کی گونج اور توپوں کی سلامی سے یوم عید میلاد النبی کا آغاز ہوا ۔ملک بھر میں چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ہر جانب روشنی اور فضا میں درود وسلام کی صدائیں ہیں۔ملک کے ہر کونے میں فضا معطر ہے اور سب اپنے اپنے انداز میں خاتم النبین وجہ تخلیق دوجہاں ، پیغمبر اسلام حضرت سے عقیدت ومحت کا اظہار کررہے ہیں۔میلاد مصطفی کے حوالے سے نعمتوں کی محافل کا انعقاد بھی جاری ہے اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔کراچی کی فضا میں درود وسلام کی گونج ۔لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کوئٹہ میں بھی جلوس برآمد ہوںگے۔
خاص خبریں
درود وسلام کی گونج ، توپوں کی سلامی سے عید میلاد النبی کا آغاز
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 227 Views
- 1 سال ago