انٹرٹینمنٹ پاکستان

دلدار پرویز بھٹی مرحوم کی 82 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

دلدار پرویز بھٹی مرحوم کی 82 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

ملک کے معروف کمپیئر استاد دلدار پرویز بھٹی مرحوم کی 82 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے وہ 30 نومبر 1946ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے، تاہم تقسیم ہند کے بعد والدین کے ہمراہ گوجرانوالہ میں آگئے انھوں نے ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ سے ہی حاصل کی نہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور مدرس کیا تھا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے۔انہوں نے لاہور میں ایم اے او کالج اور گورنمنٹ کالج باغبانپورہ میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ وہ ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔ انہیں بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کیے۔ وہ پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ انہوں نے ٹی وی پر جواں فکر کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے،وفات کے وقت وہ چلڈرن لائبریری لاہور میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تھے 30 اکتوبر 1994ء کو (بروکلین) امریکا میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کے دوران میں دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دلدار پرویز بھٹی انتقال کر گئے تھے۔دلدار پرویز بھٹی لاہور میں وحدت کالونی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں، دلدارپرویز بھٹی کے انتقال کے بعد شوکت خانم میموریل اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے ایک وارڈ کا نام بھی اعزازی طور پر انہی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے انھوں نے اپنی زندگی میں تین کتابوں کو تحریر کیا، جن میں ‘دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبر‘‘نمایاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے