برن: سوئزرلینڈ کی ایک مشہور بیکری کو اپنی مزید مشہوری کے لیے یہ کام سوجھا کہ اس نے دلہن کا سفید لباس بنایا ہے جو پورا کیک سے بنا ہے۔ اب اس کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سامنے ایک لباس نما کیک پیش کیا گیا تھا جس کا اوپر والا قمیض نما حصہ عام کپڑے کا تھا جبکہ نیچے کا وسیع فراک نما حصہ مکمل طور پر کیک سے بنایا گیا تھا۔ اسے بنانے میں غیرمعمولی مہارت درکار تھی۔ اس طرح لباس کا وزن بڑھ کر 289 پاو?نڈ ہوگیا جس لگ بھگ 130 کلوگرام بنتا ہے۔اپنے تمام اطمینان کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ سوئزرلینڈ میں شادی سے متعلق نمائش میں پیش کیا گیا یہ لباس سویٹی کیکس نے بنایا تھا۔ اس کی روحِ رواں، نتاشا کولائن فیہ لی فوکاس نے پیش کیا تھا اور اسی نام سے سند بھی پیش کی گئی ہے۔
دلچسپ اور عجیب
دنیا کے سب سے بڑے کیک لباس سے دلہن کو سجا دیا گیا
- by Daily Pakistan
- فروری 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 625 Views
- 2 سال ago