دنیا کے سب سے زیادہ رحم دل کہے جانے والے امریکی جج فرینک کیپریو سرطان کا شکار ہوگئے۔عالمی میڈیا میں شائع ہونےو الی رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے دارالحکومت پروویڈینس کی میونسپل کورٹ سے رواں برس جنوری میں چیف جج کے طور پر ریٹائر ہونے والے فرینک کیپریو لبلبے کے سرطان کا شکار ہوگئے ہیں۔87 سالہ جج نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی جذباتی ویڈیو میں اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔فرینک کیپریو نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس مرض کا انکشاف ان کی سالگرہ ( 24 نومبر ) کے قریب ہوا چنانچہ اس بار یہ سالگرہ ان کے لیے ماضی سے بہت مختلف ہے۔سابق چیف جج کے مطابق بوسٹن کے ڈانا فاربر کینسر انسٹی ٹیوٹ اور روڈ آئی لینڈ کی میڈیکل ٹیم ان کا علاج کررہی ہےا ور وہ اس موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔فرینک کیپریو 1985 سے جنوری 2023 تک پروویڈینس کی میونسپل کورٹ کے جج اور پھر چیف جج رہے۔ ان کی عدالت میں ٹریفک، پارکنگ وغیرہ جیسے مسائل سے متعلق مقدمات سنے جاتے تھے۔
دنیا
دنیا کے سب سے زیادہ رحم دل کہے جانےوالے جج فرینک کیپریو سرطان کا شکار
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 986 Views
- 2 سال ago