پاکستان

دہشتگردی کا خدشہ،ممکنہ خود کش بمبارکی تصویر جاری،دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ

khud khoos

اسلام آباد:دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ ممکنہ دہشتگرد ذاکر خان ولد لائق جس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے دہشتگردی کے لئے وفاقی د ا رالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کر ے گا۔قانون نافذ کرنے والے اداورں نے ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کو رپورٹ دی گئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر کے حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مقامات تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت اقدامات کے باعث دفاتر یا کاروباری مقاماپ پر جانے کے لئے15سے20منٹ پہلے نکلیں۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سخت چیکنگ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جارہی ہے جس پر زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri