پاکستان

دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا ، خواجہ آصف

دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا ، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ انسداد انتہا پسندی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے مراکز کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے باعث بہت سے نقصانات اٹھائے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیابی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا گیا، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی شدت پسندی اپنی سوچ کا اظہار کر کے پھیلائی جاتی ہے، سوشل میڈیا انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں ایک ہتھیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں انتہا پسند آئیڈیالوجی کا سامنا رہتا ہے، میری رائے میں انتہا پسندی ہمیشہ پرتشدد ہوتی ہے، انتہا پسند سوچ اور رویے بھی انتہا پسندی اور پھر تشدد کا باعث بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے