پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کر کے ہی مکمل امن بحال ہو گا۔بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے مجرم ناقابل معافی ہیں۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ڈی ایس پی کے مطابق حملے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان
دہشتگردی کی نرسریاں تباہ کر کے مکمل امن بحال ہو گا: بلاول بھٹو زرداری
- by Daily Pakistan
- نومبر 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 478 Views
- 2 سال ago