راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف بلوجماعت اسلامی کا دھرنا 11 ویں روز میں داخل ہوگیا، کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی کی قیادت نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دیے گئے دھرنے کا 11واں روز ہے، کارکنان نے نماز فجر کی ادائیگی پنڈال میں کی، جس کے بعد شرکا کی تواضع نان اور حلوے سے کی گئی۔کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے کا بھی سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب کراچی میں گورنر ہاس کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی۔شرکا سے اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جاگیرداروں سے انکم ٹیکس کیوں وصول نہیں کیا جاتا؟ آج اعلان کریں اور کل سے ٹیکس وصول کریں۔حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ بجلی کے بل کم کردیجیے، اسی میں آپ کی نجات ہے، ورنہ دھرنا تحریک کہیں آپ کو ہی نہ لے کر ڈوب جائے۔
پاکستان
راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 11 ویں روز میں داخل ، حکومت کیخلاف نعرے بازی جاری
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 236 Views
- 4 مہینے ago