پاکستان دنیا

راہول گاندھی نے حضور نبی اکرم ۖ پر درود بھیجا ، مودی دم بخود

راہول گاندھی نے حضور نبی اکرم ۖ پر درود بھیجا ، مودی دم بخود

بھارتی لوک سبھا(ایوان زیریں پارلیمنٹ)میں قائد حزب اختلاف کے طورپر اپنی اولین تقریر میں کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور اس کے انتہا پسند ہندو وزرا کی موجودگی میں اسلام کی امن پسندی اور تشدد سے نفرت کاذکر کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیاتو حضور نبی اکرمۖ کا اسم مبارک لیتے ہوئے آپ پر درود بھیجا۔مودی اور اس کے رفقا دم بخودہو کر اس منظر کو دیکھتے رہے۔دو گھنٹے کی تقریر میں بار بار مودی کو ہدف بنایا اور یاد دلایا کہ وہ نفرت اور تشدد کاسہارالیکر سیاست کررہاہے۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں قائدحزب اختلاف کے طورپر مودی اور اس کیساتھیوں کو مخاطب ہو کر کہا آپ تو ہندو ہی نہیں ہو۔ راہول گاندھی نے لارڈ شیواجی کی تصویر بار بار لہرائی اور کہا کہ اس میں کہیں تشدد اور نفرت کا پرچار نہیں ہے انہوں نے اسلامی تعلیمات پر مبنی پوسٹر بھی لہرایا۔ گورو نانک کی تصویر بھی دکھائی جس میں وہ ہاتھ کے اشاریسے رکنے کیلئے کہہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri