وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ہمارے صوبے میں بارش متاثرین کو پیکج دینا اچھی بات ہے، رشتہ داروں کو وزارتیں دینا گناہ نہیں، یہ موروثی سیاست نہیں ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے تمام ارکان کو مبارکباد اور کابینہ کے پہلے اجلاس میں خوش آمدید۔ان کا کہنا ہے کہ تجربے کار اور نئے ارکان پر مشتمل اچھی کابینہ تشکیل دی ہے، مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ہے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے، تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سب نے کارکردگی دکھانی ہو گی، عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہو گا، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہو گی۔
پاکستان
رشتے داروں کو وزارتیں دینا گناہ تو نہیں ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
- by Daily Pakistan
- مارچ 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 276 Views
- 9 مہینے ago