روات پولیس کی کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 01 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں جمشید اور عبدالسلام شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 80 ہزار روپے برآمدہوئے، ملزمان مساجد میں بھی آنے والے نمازیوں کی رقم اور قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے،ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان قبل ازیں تھانہ ٹیکسلا اور چکری میں چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ شہریوں کو انکی قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
جرائم
خاص خبریں
راولپینڈی،روات پولیس کی کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار
- by Daily Pakistan
- جنوری 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 577 Views
- 2 سال ago