پاکستان

روز ویلٹ نیو یارک اچھی پراپرٹی ہے، بیچنے کے بجائے جوائنٹ وینچر ہوجائے تو فائدہ ہوگا، خواجہ آصف

روز ویلٹ نیو یارک اچھی پراپرٹی ہے، بیچنے کے بجائے جوائنٹ وینچر ہوجائے تو فائدہ ہوگا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیو یارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیو یارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔
پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 19 منزلہ عمارت ہے، کوشش ہے اس پر جوائنٹ وینچر ہو جائے تو فائدہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ روز ویلٹ نیو یارک پر جوائنٹ وینچر کر لیا جائے جس کا لانگ ٹرم فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے