دلچسپ اور عجیب

رومانیہ میں دنیا کی سب سے بڑی 109 میٹر لمبی ٹی شرٹ تیار

رومانیہ میں دنیا کی سب سے بڑی 109 میٹر لمبی ٹی شرٹ تیار

رومانیہ: رومانیہ کے ماحولیاتی رضاکاروں نے پلاسٹک کی پانچ لاکھ بوتلوں کو ری سائیکل کرکے دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ تیار کی ہے۔یہ ٹی شرٹ بطورِ خاص ماحولیاتی شعور اور استعمال شدہ اشیا کی بازیافت (ری سائیکلنگ) کی اہمیت کے تحت بنائی گئی ہے۔ ٹی شرٹ کی کل لمبائی 109 میٹر اور چوڑائی 74 میٹر ہے جسے کھولنے اور سمیٹنے کے لیے درجنوں رضاکاروں نے حصہ لیا جس کا عملی مظاہرہ 27 مارچ کو کیا تھا۔ تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اب ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹی شرٹ کو رومانیہ کی فٹبال ٹیم کی طرز پر بنایا گیا ہے لیکن اس میں رومانیہ کے قومی پرچم کے رنگ بھی ڈالے گئے ہیں۔ مارچ کے آخر میں اسے رگبی کے ایک میدان میں بچھایا گیا تھا جسے کی تصاویر ڈرون سے لی گئی تھیں۔ٹی شرٹ کی تیاری میں بطورِ خاص بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا جنہیں بنیادی طور پر ری سائیکلنگ کا شعور پہنچانا تھا۔ رگبی اسٹیڈیم میں لگ بھگ 120 رضاکاروں نے ٹی شرٹ بچھانے اور تہہ کرنے میں مدد دی۔ دوسری جانب خصوصی آلات کی مدد سے ٹی شرٹ کی لمبائی اور چوڑائی کی تصدیق کی گئی ہے۔ٹی شرٹ کی تقریبِ رونمائی میں صحافیوں کے علاوہ 2000 سے زائد شائقین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اگر اس جناتی ٹی شرٹ کو کاٹا جائے تو اس سے نارمل سائز کی 1200 ٹی شرٹ بنائی جاسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri