کھیل

رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا

رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا

ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما نے سعودی عرب کے کلب الاتحاد کے ساتھ باضابطہ طور پر تین سالہ معاہدے پر دستخط کردیئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر الاتحاد کلب نے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سے معاہدے کی تصاویر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اسٹار پلئیر سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے۔قبل ازیں 35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا۔کریم بینزیما نے 14 سال بعد یورپی چیمپئن ریال میڈریڈ کو جذباتی الوداع کیا۔ انہوں نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647 میچوں میں 353 گول اور 165 اسسٹ فراہم کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر سال 2022-23 کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض 42 مقابلوں میں 30 گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اسٹار فٹبالر کی موجودگی میں میڈریڈ نے 5 چیمپئنز لیگ، 4 لا لیگا ٹائٹل اور 3 کوپا ڈیل رے ٹائٹل جیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri