اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکو ہدایت کی ہے کہ پورے ملک کے بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات عمل میں لائیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اگست میں بجلی کے زائد بلوں اور ایڈجسمنٹ چارجز سے متعلق بحث ہوئی، جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی نے بجلی بلوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس پر سیر حاصل بحث کی گئی۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے بحث کی کہ جولائی میں جو یونٹ صرفین نے استعمال کئے ان کا بل اگست میں آیا، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزجون کے استعمال ہونے والے یونٹ پر لگائے گئے تھے، 100 یونٹ یا اسے کم بجلی استعمالکرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ نہیں لگایا گیا تھا، کسانوں کے بھی زیادہ بلوں پر احتجاج کے باعث تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو وزیراعظم نے رعایت دی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں امپورٹڈ ایندھن سے بجلی نہیں بنائیں گے جو کہ بہت مہنگی بجلی بنانے کا باعث بنے گی ، آئندہ بجلی صرف 5 ذرائع سے ہی بنائی جائی گی، شمسی و جوہری توانائی، ونڈ، ہائیڈل اور تھرکول کو زیر استعمال میں لائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کیا کہ میرے گھر کا بل 33 ہزار ہے اور فیول ایڈجسٹمنٹ دولاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
خرم دستگیر نےکہا کہ سید خورشید شاہ سمیت تمام عوام کے بل پر تحقیقات کی جائےگی، اور اس معاملہ پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی ہدایت کی کہ پورے ملک کی عوام کے زائد بلوں کی تحقیقات عمل میں لائی جائے۔
اسپیکر نے بجلی قیمتوں کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھی بھیج دیا۔
پاکستان
زائید فیول ایڈجسمنٹ چارجز، اسپیکر قومی اسمبلی کی تحقیقات کی ہدایت
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1113 Views
- 3 سال ago