پیساڈینا، کیلیفورنیا: سیارہ زحل کے چاند اینسلیڈس کی زیرِ سطح پانیوں میں ایسے عناصر دریافت ہوئے ہیں جو حیات کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اب اس کی مزید تسخیر کے لیے ناسا کے ماہرین نے سانپ کی طرح رینگنے والے روبوٹ بنائے ہیں۔زحل کے 83 چاندوں میں سے اینسلیڈس سے پہلے حیات کے لیے اہم عناصر پہلے ہی مل چکے ہیں۔ اس کی برفیلی پرت کے نیچے ایک وسیع سمندر ہے جس میں حیات کے اہم عناصر یا سالمات موجود ہوسکتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناسا نے اس کی مزید تسخیر کےلیے 16 فٹ لمبا روبوٹک سانپ بنایا ہے۔اس سانپ کو ’ایکزبائیلوجی ایکسٹینٹ لائف سرویئر (ای ای ایل ایس) کا نام دیا گیا ہے۔ای ای ایل ایس تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اس کا کل وزن 200 پونڈ کے لگ بھگ ہے۔ اسے چاند کی سطح اور دراڑوں کے ساتھ ساتھ نیچے موجود مائع بھرے سمندر میں اترنے کے لیےبنایا گیا ہے۔ اس کے ڈیزائن میں بہت سارے ٹکڑے (یونٹس) لگائے گئے ہیں۔ انہیں روٹیٹنگ پروپلشن یونٹس کہا جاتا ہے۔ اس طرح وہ خشکی اور پانی دونوں جگہ آسانی سے سفر کرسکتے ہیں۔ای ای ایل ایس میں تھری ڈی میپنگ اور ویڈیو بنانے کی سہولت موجود ہے۔ فی الحال اس روبوٹ کو مختلف ماحول میں آزمائش سے گزارا جارہا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
زحل کے چاند پر حیات کی تلاش کے لیے ناسا کا روبوٹ سانپ تیار
- by Daily Pakistan
- مئی 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 452 Views
- 2 سال ago