پاکستان جرائم

زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے

زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے

اتفاق اڈا دینا ناتھ میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔زہریلی شراب پینے والے چاروں افراد مقامی رہائشی ہیں، زہریلی شراب پینے سے مزید ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے۔زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ عبدالغفار، 32سالہ منظور، جواں سالہ سہیل احمد اور طارق محمود شامل ہیں۔جاں بحق ہونیوالوں نے رات کو زہریلی شراب پی تھی، حالت خراب ہونے پر جناح ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگر چاروں کی موت ہو گئی۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے