پاکستان

سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

میئر کراچی انتخاب، پی ٹی آئی نے اراکین کی غیر حاضری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دران ملک خرم علی خان نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم پاکستان اور ان کے ادارے ہیں ، تحریک انصاف کیساتھ مزید نہیں چل سکتے ۔ملک خرم علی خان نے مزید کہا کہ نو مئی کو شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ کی گئی ، پرتشدد واقعات پر بہت افسو س ہوا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نو مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کرلیاتھا ۔ جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پر تشدد احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے