پاکستان

سا بق وفاقی وزیر ڈاکتر فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گیئں ، مریم اورنگزیب کا اظہار افسوس

فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما اور سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ ماجدہ پیر کو انتقال فرما گئی ہیں۔ وہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز پیر سہہ پہر ساڑھے تین بجے (3:30pm)، مسجد و امام بارگاہ امام صادق، جی نائن ٹو (G-9/2)، اسلام اباد میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کا جسد خاکی اسلام آباد سے سیالکوٹ ان کے آبائی علاقے لیجایا جائے گا جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے