پاکستان

سانحہ کار ساز کو 17 برس بیت گئے

سانحہ کار ساز کو 17 برس بیت گئے

بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کار بم دھماکے کو 17 برس بیت گئے۔بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس المناک دن 180 بہادر جیالوں کو شہید کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماں کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کے شواہد مٹائے گئے، 27 دسمبر کو بھی ایسا ہی ہوا، 27 دسمبر کے سانحہ میں کچھ گرفتاریاں ہوئیں، تاہم انہیں عدالت نے رہا کردیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماں کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر پاکستان کے شہریوں میں خوشی کی کیفیت تھی لیکن 18 اکتوبر 2007 کا دن تاریخ میں دہشت گردی کے ایک ہولناک واقعے کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان رہنماں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور قائدین کو جس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے اس کی ملک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے