کیارا ایڈوانی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی فطری اداکاری کی صلاحیت سے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں کیارا نے کہا کہ شادی کے بعد وہ اور زیادہ بلند حوصلہ ہوگئیں اور اس کا کریڈٹ سدھارتھ کو جاتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد احساس ہوا کہ میں پہلے سے زیادہ کام کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں اب بھی کافی کام کر رہی ہوں لیکن میں مزید کام کرسکتی ہوں۔کیارا کا کہنا تھا کہ لوگ میری جو بھی صلاحیتیں بتاتے ہیں مجھ میں اس سے کہیں زیادہ صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سدھارتھ نے مجھے ذہنی طور پر مزید پرسکون کر دیا ہے، یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ کا ساتھی اسی شعبے سے ہو جس میں آپ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سدھارتھ نے ہی مجھے سمجھایا کہ تم اور زیادہ اچھا کام کرسکتی ہو، وہ کرو جو کرنا چاہتی ہو۔
انٹرٹینمنٹ
سدھارتھ نے میرا حوصلہ مزید بلند کردیا، کیارا ایڈوانی
- by Daily Pakistan
- جولائی 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 782 Views
- 2 سال ago