پاکستان دنیا

سرینگرمیڈیکل طلباء کا ایم بی بی ایس کی 15 فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ میں شامل کرنے کیخلاف احتجاج

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں میڈیکل طلباء نے ایم بی بی ایس کی 15 فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ (اے آئی کیو) میں شامل کرنے کے قابض بھارتی

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں میڈیکل طلباء نے ایم بی بی ایس کی 15 فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ (اے آئی کیو) میں شامل کرنے کے قابض بھارتی انتظامیہ کے حالیہ فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کی 50 فیصد جبکہ ایم بی بی ایس کی 15 فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ میں بانٹ دی جائیں گی ۔ انتظامیہ کے اس فیصلے کو مقبوضہ علاقے کے ایم بی بی ایس طلباء نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے غیر مقامی میڈیکل طلباء کو انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں شامل کر کے مقامی میڈیکل طلباء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دہا ہے۔ایک طالب علم نے کہا صرف جموں کشمیر میں مقیم طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے اہل ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے جموں کشمیر میں ڈاکٹروں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ جموں و کشمیر کی سیٹیں آل انڈیا میں شامل کرنے سے یہاں ملازمتوں کے مسائل پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے