پاکستان

سستی بجلی کا خواب چکنا چور،بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد

سستی بجلی کا خواب چکنا چور،بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کی، سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی، سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے، ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے جبکہ دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے