سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 13186 افراد کو گرفتار کیا گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5,427 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے اور 3,358 تارکین وطن لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر 1421 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ 53 افراد کو غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین کو سہولیات فراہم کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔
دنیا
سعودیہ میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 199 Views
- 2 مہینے ago