صنعا: یمن اور سعودی عرب کی سرحد پرحوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں 2 بحرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے دونوں فوجی یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے عرب اتحاد کا حصہ تھے۔ دونوں بحرینی فوجی سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر جاں بحق ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ یمن میں متحارب فریقوں کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے باجود کیا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے 2015 میں حوثیوں کے خلاف یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں فوجی مداخلت کی تھی تاہم گذشتہ ڈیڑھ سال سے متحارب فورسز کے درمیان جنگی کارروائیاں رکی ہوئی ہیں۔ متحارب دھڑوں کے درمیان امن کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دنیا
سعودی عرب،یمن سرحد پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 2 بحرینی فوجی ہلاک
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 390 Views
- 1 سال ago