پاکستان خاص خبریں دنیا کھیل

سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز

سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز

ریاض: سعودی پرو لیگ میں النصر کے ایک اہم میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی عدم موجودگی کے بعد شائقین نے انوکھے اور مزاحیہ انداز میں اسٹار فٹبالر کو چھیڑنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر’لاپتہ شخص‘ کا پوسٹر وائرل ہو رہا ہے، جس میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر بھی شامل ہے۔ سعودی عرب کی سڑکوں پر نظر آنے والے اس پوسٹر پر رونالڈو کی روتے ہوئے تصویر ہے اور لفظ ’لاپتہ‘ نمایاں طور پر لکھا گیا ہے۔

وائرل پوسٹر میں عربی میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ 40 سالہ شخص بہت زیادہ رونے کی حالت سے گزر رہا ہے اور اس کے اہل خانہ اسے ڈھونڈ رہے ہیں۔‘

یہ طنزیہ پوسٹر رونالڈو کے پیر کو النصر اور ریاض کے درمیان میچ نہ کھیلنے کے بعد سامنے آیا۔

مبینہ طور پر رونالڈو نے حریف کلب الہلال کی جانب سے کریم بینزیما کو سائن کرنے پر احتجاج میں میچ میں شرکت نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر اور الہلال دونوں کو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی حمایت حاصل ہے تاہم رونالڈو نے دونوں کلبوں کے درمیان مبینہ غیر مساوی حمایت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رونالڈو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خاص طور پر ناخوش ہیں کہ ان کے سابق ریال میڈرڈ کے ساتھی کریم بینزیما کو الہلال میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی، جو اس وقت پرو لیگ ٹائٹل کی دوڑ میں النصر کے اہم حریف ہیں۔

اگرچہ رونالڈو نے پیر کے میچ میں شرکت نہیں کی لیکن النصر نے یہ میچ 0-1 سے جیتا اور پوائنٹس ٹیبل میں الہلال سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔

النصر جمعے کو التحاد کے خلاف میچ کھیلے گی جب کہ شائقین اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں جب کہ ان کی سعودی عرب سے روانگی کی قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے